• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘پاکستان چین کی جانب سے قرض ملنے سے قبل ہی آئی ایم ایف کا قرضہ لوٹا چکا ہوگا’

‘پاکستان چین کی جانب سے قرض ملنے سے قبل ہی آئی ایم ایف کا قرضہ لوٹا چکا ہوگا’

نیویارک: امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں، تاہم پاکستان چین کی جانب سے قرض ملنے سے قبل ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا قرضہ لوٹا چکا ہوگا۔امریکی نائب وزیر خزانہ ڈیوڈ میلپاس نے کہا ہے کہ  ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی فراہمی کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔نائب امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کررہا ہے، اس سلسلے میں کوئی ڈیل جنوری کے وسط تک طے پا سکتی ہے۔میلپاس کے مطابق چین پاکستان میں ساٹھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کررہا ہے،  لیکن پاکستان اور چین نے اس کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں، تاہم چین کا قرض پاکستان کو تب ملے گا، جب آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جاچکا ہوگا۔یاد رہے رواں برس کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایسا قرض نہیں دینا چاہیے، جو چین کو قرضہ واپس کرنے کے لیے استعمال ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply