• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

لاہور(اپنے نمائندہ سے)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں انصاف نہ ملنے پر آج دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کے مطابق دھرنے میں صرف خواتین شرکت کریں گی اور دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں، مال روڈ استنبول چوک کے قریب عوامی تحریک کا سٹیج تیار کر لیا گیا جبکہ جامعہ پنجاب اولڈ کیمپس، این سی اے اور میوزیم کے مرکزی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور اولڈ کیمپس سے نیو کیمپس جانے والی شٹل بس سروس بھی آج معطل رہنے کا امکان ہے۔ احتجاجی دھرنے کے باعث استنبول چوک سے اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ تک مال روڈ بند کر دی گئی ہے، مال روڈ کی دونوں سڑکوں پر شامیانے اور سٹیج لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور دونوں سڑکوں پر سینکڑوں کرسیاں پنکھے شامیانے لائٹس اور سپیکرز لگا دیئے گئے ہیں اور سڑکوں کو جلسہ گاہ کی شکل دیدی گئی ہے۔ ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے مال روڈ پر ہر قسم جلسے جلوس پر پابندی لگا رکھی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، پی اے ٹی نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں دھرنے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، لیکن آج مال روڈ پر دھرنا دیا جا رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے مال روڈ پر مظاہرے سے منع کیا تھا جس پر عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ تھا کہ ہم دھرنا تو ہر صورت میں دیں گے یہ ہو سکتا ہے کہ مال روڈ سے ذرا ہٹ کر دھرنا دیا جائے۔ اس دھرنے میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی لواحقین خواتین شرکت کر رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply