لیبیا کے سابق وزیر اعظم علی زیدان ہوٹل سے اغوا

اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے سابق وزیر اعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغواکرلیا ہے ۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغوا کار کون ہیں اور سابق وزیراعظم کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں لیبیا کے حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا ۔مسلح افراد نے طرابلس میں واقع الشرق ہوٹل پر دھاوا بولا، جہاں سابق وزیر اعظم علی زیدان ٹھہرے ہوئے تھے ۔ خیال رہے کہ سابق لیبیائی وزیراعظم کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل 2013ء میں انہیں طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغوا کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply