وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کےطلباکیلئے بڑی خبر

وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم نے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات لینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی تھی۔

پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے اور نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے 10 جولائی کے بعد دسویں سے بارہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریکٹیکل و باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ ہر پیپر میں مناسب وقفہ رکھا جائے گا تا کہ بچے تیاری کر لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیرتعلیم نے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply