• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی اورچینی افواج کےدرمیان مختصر ٹکراؤ،کشیدگی میں اضافہ

بھارتی اورچینی افواج کےدرمیان مختصر ٹکراؤ،کشیدگی میں اضافہ

اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)ہمالیہ کے متنازع علاقے میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان مختصر ٹکراؤ کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بھارتی محکمہ دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ منگل (15 اگست) کے روز چینی فوجیوں نے پینگوگ جھیل کے نزدیک بھارتی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔خیال رہے کہ لداخ کے پہاڑی خطے میں موجود یہ جھیل ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔بھارتی عہدیدار کے مطابق چینی فوجیوں نے دو بار بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔یہ ایک چھوٹا سا واقعہ تھا، چینی فوجیوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا تاہم جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقے، جہاں لداخ موجود ہے، کی پولیس کے مطابق حقیقی بارڈر جو ،لائن آف ایکچول کنٹرول، کے نام سے جانا جاتا ہے، پر جھڑپیں معمول ہیں۔سری نگر میں موجود پولیس ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ موسم گرما میں یہ جھڑپیں ہونا معمول ہیں تاہم اس بار ان کا دورانیہ طویل ہوگیا لیکن جھڑپوں میں کسی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ پینگونگ جھیل کا علاقہ تقریباً 4 ہزار میٹر کی اونچائی پر واقع ہے۔دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جھڑپ کا حالیہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈوکلام میں دونوں ممالک کی فوجیں گذشتہ دو ماہ سے آمنے سامنے ہیں۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply