سیمنٹ کے تھیلوں سے عروسی لباس تیار

چین میں خاتون کسان نے سیمنٹ کے 40 استعمال شدہ تھیلوں سے عروسی لباس تیار کرلیا۔ شادی انسانی زندگی کا اہم ترین موڑ ہے۔ یہ خوشیوں بھرے لمحات ہوتے ہیں جنہیں ہر خاندان اپنے اپنے علاقائی تہذیبوں سے مزید رنگین اور خوش نما بناتے ہیں۔ سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ان لمحات کو یادگار بنالیا جائے۔ تاہم شادی کے اخراجات ان خواہشات کے پورا ہونے میں بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ چین کے دیہات کی رہائشی 28 سالہ لی لی تان ایک کسان ہیں جو زرخیز زمین ہی نہیں بلکہ ایک تخلیقی ذہن بھی رکھتی ہیں۔ لی لی تان نے شادی میں مہنگے عروسی لباس پہننے کی خواہش مند خواتین کے لئے ایک انوکھی ترکیب سوچی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ لی لی تان کے گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا اور اس دوران سیمنٹ کے خالی تھیلوں کا انبار لگ گیا جنہیں کام میں لانے کے لئے بے کار تھیلوں سے عروسی لباس تیار کرلیا اور اس کام میں انہیں صرف تین گھنٹے لگے۔ عروسی لباس کا ڈیزائن لی لی تان نے ایک فیشن میگزین میں دیکھا تھا۔ لی لی تان نے سیمنٹ کے خالی تھیلوں کو کپڑے کی طرح استعمال کرتے ہوئے 40 تھیلوں کو باندھنے والی ڈوری کی مدد سے خود ہی عروسی لباس سی لیا۔ عروسی لباس زیب تن کئے لی لی تان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply