غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ: نئے ہجری سال پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور امام حرم عبدالرحمان السدیس نے بیت اللہ کو غسل دیا، جس میں 45 لیٹر آب زم زم اور ہزاروں من عرق گلاب استعمال کیا گیا۔
تقریب میں اعلیٰ سول حکام، علمائے کرام، زائرین، غیر ملکی مسلم سفارتی نمائندے اور مختلف اسلامی ممالک کے منتخب افراد نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کے گرد سینکڑوں سیکیورٹی اہلکاروں نے حصار بنا رکھا تھا۔ بیت اللہ کے متولی ڈاکٹر صالح الزین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل اور دوسری مرتبہ نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے جب کہ غلاف کعبہ ہر سال نو ذوالحجہ کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوتی ہے، غسل کعبہ میں تقریباً دو گھنٹے صرف ہوتے ہیں، اس دوران 45 لیٹر معطر آب زم زم بھی استعمال کیا جاتا ہے۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر بلند ہیں اور اس کی چھت کی اندرونی سطح سبز ریشمی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply