روس میں فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد

روس کی جانب سے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے میڈیا کے نگران ادارے نے ٹوئٹر تک رسائی کو بند کر دیا۔روس میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی بندش کا سامنا ہے۔

اس سے قبل روس نے بی بی سی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماسکو کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply