• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قومی کرکٹرز کا افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے کا مطالبہ

قومی کرکٹرز کا افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے کا مطالبہ

قومی کرکٹرز نے افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ ( این او سی) نہ ملنے پر کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا اور مطالبہ کیا ہے کہ لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کرکٹر کامران اکمل اور محمد عرفان نے پی سی بی سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ این او سی جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر لیگ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔کرکٹرز نے مطالبہ کیا کہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے انہیں این او سی جاری کیے جائیں اور این او سی کے حوالے سے بورڈ کو پالیسی واضح کرنی چاہیے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ این او سی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے نقصان کھلاڑیوں کا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ میں ان ایکشن کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ صرف ریٹائرڈ کھلاڑی ہی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے اور ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply