کون سا صابن اور ٹوتھ پیسٹ کینسر کا باعث بنتا ہے؟

سائنس دانوں نے خوفناک انکشاف کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں پایا جانے والا ایک کیمیائی جزو آنتوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ آئندہ ٹوتھ پیسٹ خریدنے سے پہلے آپ اس کا لیبل بہت ہی احتیاط سے پڑھیں۔

گلف نیوز کے مطابق یہ ایک اینٹی بیکٹیریل و اینٹی فنگل ایجنٹ ہے، جو ٹوتھ پیسٹ کے علاوہ صابن اور دیگر ایسی مصنوعات میں بھی پایا جاتا ہے۔

سائنسی جریدے “سائنس ٹرینسلیشنل میڈیسن” میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ او ر متعدد دیگر مصنوعات میں ’ٹرائیکلوسان‘ نامی اینٹی بیکٹیریل و اینٹی فنگل ایجنٹ استعمال کیا جاتا ہے اور حالیہ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کیمیائی ایجنٹ کا تعلق آنتوں کے کینسر سے ہے۔

یہ تجربات چوہوں پر کئے گئے جنہیں ٹرائیکلوسان کی معمولی خوراک دینے سے آنتوں کی سوزش پیدا ہوگئی، جبکہ زیادہ خوراک دینے سے ان کی آنتوں میں کینسر کی رسولیاں پیدا ہوگئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یونیورسٹی آف ماساچوسٹس کے سائنسدان گوڈونگ یانگ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ٹرائیکلوسان کے اس قدر منفی اور خطرناک اثرات سائنسی شواہد کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ تصور ضرور پایا جاتا تھا کہ ٹرائیکلوسان کی بھاری مقدار کے انسانی جسم پر زہریلے اثرات ہوسکتے ہیں، لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا تعلق کینسر جیسی مہلک بیماری سے بھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply