• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

پنجاب بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

لاہور: پنجاب بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ دو ماہ بعد ہونے والی پولیو مہم میں صوبے ایک کروڑ اکانوے لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ترجمان محکمہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے بچوں کو خطرناک مرض سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے ۔ سہ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ اکانوے لاکھ اسی ہزار بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔سینتالیس ہزار پولیو ٹیمیں گھر گھرجاکر، سرکاری ہسپتالوں بنیادی صحت کے مراکز اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔چھبیس ستمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے لیے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو ٹیموں کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار کی موجودگی ضروری ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply