• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

SHOPPING
SHOPPING

درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *