بریک اپ کا دُکھ،نوجوان نے محبوبہ کو زندہ دفنادیا

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد ایک شخص نے اپنی سابق گرل فرینڈ کو تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا کر قتل کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ مقتولہ کا نام جیسمین کور تھا جو نرسنگ کی طالبہ تھیں۔

جیسمین کور کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں آسٹریلیا کے علاقے فلنڈرز رینجز میں تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا دیا تھا۔

آسٹریلین ٹی وی نائن نیوز کے مطابق بدھ کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے اس واقعے کو مقتولہ کے سابق بوائے فرینڈ اور قاتل تاریک جوت سنگھ کی جانب سے ’بدلہ‘ لینا قرار دیا۔

تارک جوت سنگھ نے مارچ 2021 میں مقتولہ کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔ تارک نے رواں برس فروری میں اپنی سابق گرل فرینڈ کے قتل کا اعتراف کیا۔

اس نے جیسمین کو گڑھے میں زندہ پھینک دیا تھا جہاں سے پولیس کو مقتولہ کی لاش ملی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تارک جوت سنگھ نے اپنی سابق گرل فرینڈ کو اس وجہ سے قتل کیا کیونکہ وہ بریک اپ کے بعد صدمے میں تھا جبکہ مقتولہ کی والدہ رش پال سنگھ کہتی ہیں کہ تارک اُن کی بیٹی کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔ اسے جیسمین نے سینکڑوں مرتبہ مسترد کیا تھا۔

نائن نیوز کے مطابق تارک جوت سنگھ نے مقتولہ کو ایڈیلیڈ سے اغوا کیا جہاں پر وہ کام کرتی تھیں۔ اغوا کرنے کے بعد انہوں نے جیسمین کو گاڑی کی ڈِگی میں ڈالا اور چار گھنٹوں کی مسافت طے کر کے زندہ دفنا دیا۔

جیسمین کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور اس کے جسم کو تاروں اور ٹیپ سے باندھا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر کارمین میٹیو کہتی ہیں کہ یہ ایک ’غیر معمولی ظلم‘ والا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’انہیں لگاتار زندہ تڑپنا پڑا ہو گا، جسے ایسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک سانس لینے، مٹی میں مرنے کا خوفناک عمل ہو گا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق مقتولہ کی والدہ کہتی ہیں کہ ’میں سوچتی ہوں کہ وہ خوفناک مناظر کا سلسلہ ہو گا۔ میں سوچتی ہوں اسے کب محسوس ہوا ہو گا کہ وہ مر رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جیسمین کی والدہ کہتی ہیں کہ وہ قاتل کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply