پاکستان میں عید الفطر کی کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟

پاکستان میں عید کے موقع پر ملنے والی تعطیلات کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید کے موقع پر ملنے والی تعطیلات کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پاکستانی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔ فلکیاتی ماہرین کی رائے میں پاکستان میں شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply