2035 تک آدھی دنیا موٹاپے کا شکار کیوں ہو جائے گی ؟

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 2035 تک دنیا کی آدھی آبادی موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 12 سالوں کے دوران دنیا کے چار ارب کے قریب افراد موٹاپے کا شکار ہوں گے، بچوں میں شرح سب سے زیادہ بڑھے گی۔

رپورٹ کے مطابق موٹاپے کے اسباب میں غذائی ترجیحات میں زیادہ آسانی اور جلدی سے تیار ہونے والے کھانے، زیادہ وزن اور صحت کی تعلیم سے متعلق کم وسائل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افریقا اور ایشیائی ممالک سمیت کم یا درمیانی آمدنی والے ملکوں میں سب سے زیادہ لوگوں کے وزن میں اضافے کی توقع ہے۔

فیڈریشن کے صدر پروفیسر لوئیس باؤر نے رپورٹ کے نتائج کو ممالک کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا کہ وہ ابھی عمل کریں یا مستقبل میں اس کے نتائج کا خطرہ مول لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply