• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 5 ستمبر کو پاکستان آرہے ہیں جب کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان کے وزیر مملکت خارجہ امور بھی 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، جاپانی وزیر مملکت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply