پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِاعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ، وزیرِ اطلاعات اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی موجود ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیرِاعظم کو ملکی سیکیورٹی، دفاع اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
Prime Minister Imran Khan arrived to visit GHQ. Received on arrival by COAS. PM being briefed on defence, internal security and other professional matters.
Ministers of Defence, Foreign Affairs, Finance, Information and Minister of State for Interior are accompanying the PM.— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 30, 2018
یاد رہے کہ 27 اگست کو وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی باضابطہ ملاقات کی تھی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔
وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس ملاقات میں خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
3 روز قبل ہونے والی ملاقات میں وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران ملک میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف مرکز میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی۔

پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکینِ اسمبلی کے ساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں