پاستا اور سپیگٹی وزن کم کرنے میں مددگار

پاستا ، میکرونی اور سپیگٹی کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ یہ غذائیں وزن بڑھاتی نہیں بلکہ کم کرتی ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاستا ، میکرونی اور سپیگٹی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ہفتے میں تین بار یہ اطالوی غذائیں کھانے سے 3 ماہ کے دوران وزن میں آدھا کلو کمی آتی ہے۔ ٹورنٹو کے مائیکل ہسپتال میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ان غذائوں میں گلے سیمک انڈیکس دیگر کاربو ہائیڈریٹس کے برعکس کم ہوتا ہے  جو کہ  خون میں اچانک  شوگر لیول ر نہ بڑھنے کی وجہ  نہیں بنتا۔ سابقہ تحقیق میں محققین نے تجویز کیا تھا کہ گلے سیمک انڈیکس والی غذائیں زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہیں اسی وجہ سے لوگوں کو بھوک  دیر سے لگتی ہے۔ تازہ تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جان کا کہنا ہے کہ ہم تسلی سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ  پاستا وزن بڑھانے میں انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے،  تاہم ضروری ہے کہ اس کا استعمال ٹھیک انداز میں کیا جائے۔ ڈاکٹر جان کا کہنا ہے کہ تحقیق میں یہ  بتایا گیا ہے کہ پاستا وزن  بڑھانے یا جسم میں موٹاپا  بڑھانے میں حصے دار نہیں بنتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply