اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 14اگست سے قبل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
ایوان صدر میں 14 اگست سے پہلے وزارت عظمیٰ کی حلف برداری ہوگی ،تحریک انصاف نے اس کیلئے کر بھرپور تیاری رکھی ہے۔
خاص تقریب کیلئے خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ،بھارتی کرکٹرز اور اداکاروں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کردی،لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکراور نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا ہےجبکہ کئی اور ملکوں کی اہم شخصیات کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں