• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آمدن سے زائداثاثے بنانے کا الزام،امیر مقام آج نیب خیبر پختونخوا میں طلب

آمدن سے زائداثاثے بنانے کا الزام،امیر مقام آج نیب خیبر پختونخوا میں طلب

پشاور:قومی احتساب بیورو(نیب)خیبرپختونخوا نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کےالزام میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کو آج طلب کرلیا۔ 

نیب خیبرپختونخوا نے امیر مقام کو بیان قلمبند کرانے کیلئے آج طلب کر رکھا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ امیر مقام کے اثاثوں کی انکوائری کی جا رہی ہے اور آج ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں جائیدادیں جبکہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدنے کا الزام ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ نیب نے امیر مقام کو پہلی مرتبہ 12 اور پھر 19 جولائی کو طلب کیا تاہم انہوں نے انتخابی مصروفیات کے باعث نیب سے پیشی کیلئےمعذرت کرتے ہوئے وقت مانگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply