• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایم کیوایم کا اپوزیشن کے بجائےحکومت کی کشتی میں بیٹھنےکا فیصلہ

ایم کیوایم کا اپوزیشن کے بجائےحکومت کی کشتی میں بیٹھنےکا فیصلہ

کراچی:ایم کیوایم نے اپوزیشن کے بھنورمیں پھنسنے کے بجائےحکومت کی کشتی میں بیٹھنےکا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم  نے بالاآخربڑا فیصلہ کرلیا،مرکزمیں حکومت بنانےکیلئےعمران خان کا ساتھ دیا جائےگا۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق کےمطابق ان کی جماعت اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے تحریک انصاف کا ساتھ دے گی،پارٹی نے مشاورت کے بعد حکومت سازی میں پی ٹی آئی سے مکمل تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم آج اسلام آباد میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف مسلم لیگ ن کی اے پی سی میں بھی شریک نہیں ہوگی ۔

اس سے قبل آصف زرداری نے بھی ایم کیوایم کواپوزیشن میں بیٹھنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے ایم کیوایم کو اپوزیشن کا ساتھ دینے کےعوض، سندھ حکومت میں حصہ دینے کی پیشکش بھی کی تھی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایم کیوایم پاکستان کی قومی اسمبلی میں 6نشستیں ہیں جوتحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کیلئے اہمیت کی حامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply