• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار،5 سال کیلئے نااہل

طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار،5 سال کیلئے نااہل

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5سال  کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا، جسے 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔

طلال چوہدری کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی اور 5سال کیلئے نا اہل قرار دیا گیا جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ کی جانب سے ن لیگی رہنماء طلال چوہدری کو فیصلے کے دن حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری کی رواں برس جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔

طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعدازاں سابق وزیرمملکت برائے داخلہ کو یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply