• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایون فیلڈ ریفرنس: شریف فیملی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس: شریف فیملی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی ڈویژن بنچ نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

مجرمان کی جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کی اپیل پر سماعت گرمی کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔ آج صرف سزا معطلی، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوگی​۔

نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی نمائندگی امجد پرویز کریں گے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا جس  پر نیب پراسیکیوٹر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیب نےعدالت کی معاونت کیلئے 3 رکنی استغاثہ ٹیم بھی تشکیل دیدی۔ سردار مظفر عباسی سربراہ جبکہ جہانزیب بھروانہ اور حیدر علی خان ارکان میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply