• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے پر بینک کتنے گنا جرمانہ ادا کرے گا ؟

اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے پر بینک کتنے گنا جرمانہ ادا کرے گا ؟

جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے بیس ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے، اگر کسی بینک کی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ کی مالیت کا سو گنا جرمانہ کیا جائے گا۔

یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹ کی کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے، گزشتہ دو سال میں دس ہزار جعلی نوٹس بینکوں نے پکڑے

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی آرہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ بینکوں پر اے ٹی ایم میں ڈالے گئے نوٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو نوے روز تک رکھنا لازم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply