فارم 45 عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے فارم 45 عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس کیلئے فارم 45 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس معاملے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایات جاری کر دی ہیں، 83 ہزار سے زائد فارم 45 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے فارم 45 کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ریٹرننگ افسروں سے فوری فارم 45 حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فارم 45 میں ہر پولنگ بوتھ سے مرد اور خواتین ووٹرز کے ڈالے گئے ووٹوں کے علیحدہ علیحدہ اعداد و شمار بھی درج ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے یہ نتائج پولنگ سٹیشنز پو موجود امیدواروں اور ان کے پولنگ ایجنٹس کو فراہم کیے جاتے ہیں، تاہم اگر کوئی شخص اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دے تو پریزائڈنگ آفیسر اس پر نوٹ لکھنے کا مجاز ہے۔ جس کے بعد پولنگ سٹیشن کے نتائج کی نقول پر پریزائڈنگ افسر کی مہر اور انگوٹھے کا نشان، کسی سینیئر اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسر کے دستخط کے بعد اسے امیدوار یا وہاں موجود ان کے ایجنٹس کو فراہم کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply