وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان فیورٹ

تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی خیبرپختونخوا عاطف خان کا نام وزیراعلیٰ کے پی کے امیدواروں میں سرفہرست ہے تاہم اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کی اکثریت نے عاطف خان کے حق میں رائے دیدی ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے روک دیا ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ سپیکر و ڈپٹی قومی اسمبلی سے متعلق بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت سپیکر قومی اسمبلی سندھ سے اور ڈپٹی سپیکر پنجاب سے ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی کے لئے عارف علوی کا نام پہلی ترجیح پر آگیا ہے جب کہ ڈپٹی سپیکر کا نام بھی جلد طے ہوجائے گا۔  عمران خان عاطف خان کو گزشتہ دور میں بھی وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے تاہم پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply