راؤ انوار کے مزید 3 ساتھیوں کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں رائو انوار کے مزید 3 ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔  کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم سب انسپکٹر محمد یاسین، اے ایس آئی سپرد حسین اور ہیڈ کانسٹیبل خضر حیات کی 2،2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی معطل ایس پی قمر کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر حکم جاری کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 18 اگست کو ہوگی۔ سماعت کے دوران عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رائو انوار نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کو بلاوجہ پھنسایا گیا۔ کچھ لوگ ان پولیس والوں سے اپنی مرضی کا بیان لینا چاہتے تھے، وہ بیان ان کو نہیں ملا تو ان کے اوپر بلاوجہ کیس بنا دیا گیا۔ مفرور پولیس اہلکاروں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رائو انوار نے کہا کہ ان لوگوں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، جب اس طرح ناانصافی ہوگی تو لوگ بھاگیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply