امریکہ کاسب تباہ کر دیں گے،ایران کی ٹرمپ کو دھمکی

ایر انی فوج کے خصوصی دستوں کے کمانڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو امریکہ کے پاس جو کچھ ہے ایران اسے تباہ کر دے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکہ نے جنگ شروع کی ہے اور اسلامی جمہوریہ اسے ختم کرے گا۔ان کا یہ بیان امریکی صدر کی اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ کبھی بھی امریکہ کو دھمکی مت دینا۔ایران اور امریکہ کے درمیان اس وقت سے کشیدگی بڑھ رہی ہے جب امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کی انقلابی گارڈ کی کرد فورسز کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایک سپاہی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں ان دھمکیوں کا جواب دوں۔انھوں نے صدر ٹرمپ کومخاطب کرتے ہوئے کہا مجھ سے بات کریں صدر روحانی سے نہیں۔ یہ صدر کا کام نہیں کہ وہ ایسی باتوں کا جواب دیں۔اگر آپ نے جنگ شروع کی تو ہم اسے ختم کریں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ جنگ آپ کی ہر چیز کو تباہ کر دے گی۔انھوں نے امریکہ صدر پر نائٹ کلبس اور جوئے خانوں کی زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ  امریکہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایران کے ساتھ امن ہر طرح کے امن کی ماں ہے۔ اور ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply