• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آصف زرداری بھی میرے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالوں میں شامل ہے : عمران خان

آصف زرداری بھی میرے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالوں میں شامل ہے : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 4لوگوں نے بند کمرے میں میرے قتل کی سازش کی۔ میرے قتل کا پلان بی بنایا گیا جس کے تحت توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کرانا تھا ۔ اب پلان بی کی ناکامی کے بعد پلان سی بنایا گیا ہے۔ پلان سی میں مجھے قتل کرانے کی کوشش کرنے والے 4 افراد کیساتھ آصف زرداری کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ نئے پلان کے تحت آصف زرداری نے سندھ سے لوٹا پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے۔ جنہیں میرے قتل کا ہدف دیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب میں مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری مجھے قتل کرانے کیلئے سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال کررہا ہے۔پنجاب اور کے پی میں ہمارے مخالفین کو نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ۔نگران حکومت نے آتے ہی وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی بند کردی۔اس حملے کی انویسٹی گیشن کیوں بند کر رہے ہیں کیا خوف ہے؟ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا مطلب نیوٹرل امپائر ہوتا ہے۔لوگ سوال پوچھیں گے ان لوگوں کو سازش سے اوپر لانے کے کون ذمہ دار تھے؟ بجائے غلطی سدھارنے کے وہ دوسری طرف نکل گئے۔ملک میں خوف پھیلایا جا رہا ہے ، کبھی اسطرح کا خوف نہیں دیکھا۔خوف پھیلانے کیلئےاعظم سواتی پر ظلم کیا گیا، فواد چودھری کو اٹھایا گیا۔

بدترین مہنگائی اور ڈالرکی قیمتوں میں اضافے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ پتہ تھا ایک بار معیشت غیر مستحکم ہو گئی تو کوئی سنبھال نہیں سکے گا۔معاشی عالمی ماہرین پاکستانی معیشت کی خطرناک تصویر بتا رہے ہیں۔روپے کی قدر کم ہونے سے تنخواہ دار طبقے کی دولت میں کمی ہوئی ۔ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.6ارب ڈالر رہ چکے ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ ہو گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی 12فیصد تھی۔روپیہ گرنے سے مہنگائی اب 35فیصد تک جائے گی۔ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بھارت میں کمی ہوئی۔آج آٹے کی قیمت150 روپے تک چلی گئی ہے۔18000 روپے ایک خاندان صرف روٹی لینے پر خرچ کرے گا۔پیاز 230 روپے کلو اور مرغی گوشت کی قیمت دگنا ہو گئی۔آج بجلی کی قیمت 36 روپے ہے۔روپیہ گرنے سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو گا ۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ گندم اگانے کیلئے 60 ارب صرف یوریا پر خرچ ہورہے ہیں۔ پاکستان میں آج بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کی درآمدات گر رہی ہیں۔تحریک انصاف کے دور میں 55لاکھ نوکریاں دی گئیں۔اسحاق ڈار نے بڑھکیں ماریں لیکن ڈالر9ماہ میں 84 روپے مہنگا ہو گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس لیڈر شپ کے پیسے باہر ہوں عوام اسے ووٹ نہ دیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی سے مدد مانگیں تو وہ اب قیمت مانگیں گے۔سری لنکا کو 50فیصد فوج کم کرنے کا کہا گیا ہے۔خدانخواستہ آئی ایم ایف اس حد تک نہ جائے۔آئی ایم ایف اب اور ٹیکس لگائے گا۔ پاکستان کی آمدنی کچھ نہیں۔سننے میں آ رہا ہےگزشتہ جولائی سے گیس 74فیصدمہنگی ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply