سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں فوجی بغاوت کے جرم میں قید مسیحی رہنما پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے.
کہ اگر ترکی نے ایسا نہیں کیا تو اُسے امریکا کی جانب سے سخت اور بڑے پیمانے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
The United States will impose large sanctions on Turkey for their long time detainment of Pastor Andrew Brunson, a great Christian, family man and wonderful human being. He is suffering greatly. This innocent man of faith should be released immediately!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 26, 2018
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ مسیحی رہنما چرچ کے پادری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان اور اپنے خاندان کی دیکھ بحال و محبت کرنے والے فرد ہیں.
جنہیں ترکی میں سخت اذیت اور پریشانیوں کا سامنا ہے.
چناچہ اپنے عقیدے پر کاربند ایک معصوم شخص کو اب جلد از جلد رہا ہو جانا چاہیئے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے مسیحی پادری کو رہا کر ے ورنہ اس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں