• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا: جب ایک شخص نے اپنے ہاتھوں سے پہاڑی شیر کو مار دیا

امریکا: جب ایک شخص نے اپنے ہاتھوں سے پہاڑی شیر کو مار دیا

اگر کسی کے سامنے کسی بھی نسل کا شیر آجائے تو امکان یہی ہے کہ اس کے حواس گم ہوجائیں گے اور بچنے کے لیے بھاگنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نظر نہ آئے۔ مگر امریکا میں ایک شخص کا سامنا ہوا تو اس نے درندے کا نشانہ بننے سے پہلے اس پر حملہ کرکے اسے مار دیا۔

یہ واقعی امریکی ریاست کولوراڈو کے ہارس ٹوتھ ماﺅنٹین پارک میں پیش آیا جہاں ایک جاگنگ کرنے والا شخص تنہا دوڑ رہا تھا کہ اسے اپنے پیچھے تعاقب کی آواز سنائی دی۔ اس نے مڑ کر دیکھا تو ایک پہاڑی شیر نے پنجہ مارا جبکہ اس کے منہ اور کلائی پر کاٹ لیا۔ مگر اس شخص نے ہمت نہیں ہاری اور پلٹ پر حملہ کرکے پہاڑی شیر کا دم گھونٹ دیا جس سے وہ مارا گیا۔

کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے اس واقعے کی تصدیق کی مگر بیان میں بتایا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے اتنے بڑے شیر کو کیسے ہلاک کیا۔ شیر کو زیر کرنے کے بعد وہ شخص پہاڑ پر چڑھ کر مقامی ہسپتال گیا تاکہ زخموں کا علاج کراسکے اور پھر پولیس کے پاس جاکر واقعے کی رپورٹ بھی درج کرائی۔

اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور رپورٹس کے مطابق اس کے پاس پہاڑی شیر کے حملے کے وقت کوئی ہتھیار بھی نہیں تھا، آسان الفاظ میں اس نے شیر کو اپنے ہاتھوں سے ہی مار دیا۔

پولیس نے اسے ذاتی دفاع کا واقعہ قرار دیا ہے اور شیر کی لاش کو دریافت کرلیا جس کے پاس اس نامعلوم شخص کا سامان بھی بکھرا ہوا تھا۔ اس شیر کا وزن کم از کم 50 کلو تھا اور حکام کے مطابق اس نسل کے شیروں کے حملے کے واقعات بہت کم سننے میں آتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس واقعے کے بعد پارک کو عارضی طور پر بند کرکے تحقیقات کی گئی مگر پھر کھول دیا گیا۔ اس مقام پر 20 سے بھی کم پہاڑی شیر موجود ہیں جو کہ عام طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply