• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوشل میڈیا پر افغان گلوکارہ کو دھمکیاں اور نیک تمنائیں

سوشل میڈیا پر افغان گلوکارہ کو دھمکیاں اور نیک تمنائیں

اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک کی مشہور گلوکارہ، نغمہ نگار آریانا سید نے کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اُن کے اس اقدام سے ہر کوئی خوش نہیں ہے۔ افغان گلوکارہ آریانا سید نے فیس بک پر اپنی پرفارمنس براہ راست نشر کی۔ آٹھ منٹ کی اس ویڈیو پر عوام نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔ بعض افراد نے اُن کے کنسرٹ پر خودکش حملے کے امکان کو ظاہر کیا جبکہ بعض نے ان سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ملک سے باہر جانے کو کہا ہے۔فیس بک پر انھیں تقریباً 19 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں اور ایک دن میں اُن کی یہ ویڈیو ایک لاکھ 19 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔ فیس بک پر بعض افراد نے اُن کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی جبکہ بعض نے اُن کی بے عزتی کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ کے دوران دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔آریانا سید نے افغانستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کنسرٹ سے آنے والی آمدن جنگ سے متاثر افراد پر خرچ کی جائے گی۔ آریانا سید کا کہنا ہے کہ اُن کا کنسرٹ منسوخ نہیں ہوا ہے۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغانستان کے مذہبی حلقوں کی جانب سے اُن کے لباس کو غیر اسلامی اور روایات کے برعکس قرار دینے کے بعد انھوں نے ایک کنسرٹ کے دوران جلد کی رنگت سے ملتا جلتا لباس جلا دیا تھا۔ روائتی طور پر افغانستان کے قدامت پرست معاشرے میں خواتین کے لباس پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ مغربی طرز کے لباس اور سر کھلا رکھنا روایات کے مخالف تصور کیا جاتا ہے۔آریانا سید اب انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہ اپنے آزاد خیالات اور مغربی لباس کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ فلورز ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply