بیویاں(سو لفظی کہانی)

بیویاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔۔۔
سخت سست، دوسری بہت زیادہ سگھڑ ،
اس سے فرق نہیں پڑتا۔۔ سسرال ہر دو سے نالاں رہتاہے ۔
سست بیویاں جھاڑو پونچھے سے عاجز ہو تی ہیں ،
کھانا پکانے کی بجائے باہر سے منگوائیں گی ،اس پر موٹاپے کا گلہ الگ۔
سگھڑ بیوی تھوڑا لیٹ ہو ئے تو کھانا نہیں دےگی ،
آج پوچا لگایا ہے گھر میں ایک گھنٹہ کرفیو ہے۔
کچھ کی منطق نرالی ہوتی ہے۔۔۔
کل دوران بارش میں نے پانی پی کر آدھا گلاس بارش سے جل تھل صحن میں پھینکا تو ،
پیچھے سے بیگم چلائی ستیاناس لو کر دیا نا فرش گیلا۔۔۔۔!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply