عید پر سب کا خیال رکھیئے

مجھے آج بھی یاد ہےجب ہمارے نئے(پکے)مکان بن رہے تھے اور ابا میرے لیے پہلی بار سکول کا یونیفارم لیکر آئے یقین جانئے تب کی خوش میں کبھی بھی بیان نہیں کرسکتا،شاید وہی سچی خوشی تھی۔ نئے کپڑوں کی تھی یا نئے جذبے بہرحال اسکے بعد مجھے آج تک یہ خوشی نصیب نہیں ہوئی جتنی اس پہلے یونیفارم کی تھی۔کل میں نے ایک پوسٹ لگائی تھی اور یار دوستوں کو بھی انباکس میں کہا کہ اس پر لکھئے اور ہوسکے تو عمل بھی کیجئے۔ آج آپ کے دئیے ہوئے یہی جوتے یا کپڑے کسی غریب اور مستحق بچے کیلئے اسی خوشی کا سامان بن سکتے ہیں جو میرے لیے یونیفارم جتنی سچی ہے اور تھی،آج ہم ہیں کل ہمارے بچے یہ صرف ایک مدد ہی نہیں بلکے ایک نئے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں چراغ سے چراغ روشن ہوگا آج ہم کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کریں گے تو کل ہمارے بچے بھی ہم سے سیکھ کر اس سے زیادہ عقیدت اور جوش خروش سے اللہ کی راہ میں بانٹیں گے،تو چلو اس سال جو بھی ہے کچھ کھانے کا سامان،پہننے کیلئے جوتے اور کپڑے یاجیسے بھی مالی مدد ہوسکے حقدار اور مستحق لوگوں کی کیجئے کہ شاید کسی کو اس سے سچی خوشی نصیب ہو یقین جانیے یہی ہمیں بھی سچی خوشی ملے گی،آپ دن میں دس پوسٹیں کرتے ہیں ہر نئے مسئلے،ٹرینڈ پر آپ دانشور بننے کی کوشش میں پوسٹ پہ پوسٹ مار کر دوسرو ں کا جینا حرام کرتے ہیں تو خدا کیلئے اس بار میرا ساتھ دیجئے اور اپنی پوسٹوں سے دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں خالی پوسٹ ہی نہیں عمل بھی،مجھے اس سے کوئی مفاد نہیں ہاں مگر کوئی آپکا منتظر ہے آپکی مدد کا آپکی دی ہوئی سچی خوشی کاتو چلو آج سے ہی عمل کریں تو روزعید تک ایک پوسٹ لگائیں کہ درد دل واسطے پیدا کیا ہے انسان کو۔
اللہ رب العزت ہمیں توفیق عطا فرمائے

Facebook Comments

شعبان احمد
تعارف بس یہی کہ مفت کا دانشور

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply