تیسری تردید

سفارتکاری سے دلچسپی رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ جس خبر کی ایک مرتبہ تردید آجائے، اس کی موجودگی کا شبہ ہو جاتا ہے۔

 جس کی دوبار تردید ہوجائے،  اس کے بارے میں  کافی حد تک یقین ہوجاتا ہے کہ دال میں کچھ نہیں ، کافی کچھ کالا ہے۔

اور اگر کسی خبر کی تردید تیسری مرتبہ ہوجائے تو سمجھ لیا جاتا ہے کہ خبر درست تھی۔

نیشنل ایکشن پلان  پر عملدرآمد  کے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی کے متعلق ڈان نیوز کے صحافی سیرل المیڈا کی خبر کی تردید متعلقہ حلقوں کی جانب سے آچکی تھی۔ اس کے باوجود  جس طرح اعلی سول اور ملٹری حکام کا اجلاس ہوا اور اس میں ایک بار پھر اس خبر کی تردید کی گئی ، یہ دوسری تردید تھی ۔ نیز سیرل المیڈا کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہم پاکستان کے ہر دو اقسام کے حکمرانوں سے توقع رکھتے ہیں کہ اس خبر کی تیسری بار تردید نہیں کی جائے گی۔ بصورت دیگر سیرل المیڈا  تو “دہشت گرد” قرار پائے گا ہی لیکن خبر بھی سچ ثابت ہو جائے گی۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply