کراچی کے چھ حلقے غیر معمولی اہمیت کے حامل

کراچی : کراچی میں قومی اسمبلی کے 21 میں سے 6 حلقے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، تین پر بڑی جماعتوں کے قائدین انتخاب لڑرہے ہیں، دو حلقوں کی اہمیت پی ایس پی کے مصطفٰی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کے انتخاب لڑنے کے باعث بڑھ گئی ہے۔

عام انتخابات میں کراچی کے چھہ حلقے منفرد مقام کے حامل ہیں،این اے243،گلشن اقبال جہاں سے عمران خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کے مقابل پی پی رہنما شہلا رضا اور متحدہ مجلس عمل کے اسامہ رضی قابل ذکر ہیں،حلقہ این اے246،لیاری بلاول بھٹو زرداری،نواز لیگ کے سیلم ضیا، اور تحریک انصاف کے شکور شاد مدمقابل ہیں۔

حلقہ این اے247، برنس روڈ تا کلفٹن، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور پی ٹی آئی کے عارف علوی اہم امیدوار ہیں۔

حلقہ این اے249، بلدیہ ،ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

حلقہ این اے253،ضلع وسطی، پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کے اسامہ قادری میں مقابلہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کراچی کا چھٹا حلقہ این اے254،ضلع وسطی، جہاں آفاق احمد اور ارشد وہرا مقابل ہیں، اسی حلقے میں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو بھی واقع ہے، کون جیتے گا اور کس کو شکست ہوگی یہ تو25جولائی کو پتا چل جائے گا لیکن یہ طے ہے کہ مقابلہ ہوگا اور خوب ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply