بھوٹان ۔ کہانی ان گنے لفظوں کی

ہماری روبوٹ ٹیکنالوجی ناقص ہے
ہمارے روبوٹ بغاوت پر اتر آتے ہیں
ایک دو نہیں سب کے سب !!!
کسی کو گولی مارنا پڑتی ہے …
کسی کو پھندا ڈال کر ختم کرنا …
کسی کو مائنس ون کرنا پڑتا ہے …
اس والے کو کرپشن کے نام پر کھینچنا پڑا …
ہم اس کے مقابلے پر دوسرا روبوٹ بھی لائے..
لیکن وہ کمبخت بالکل ہی چمپو نکلا ۔۔
اب دونوں کو ایک ساتھ فارغ کیا جائے گا۔۔
ہمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ فول پروف روبوٹ تیار کرنے ہوں گے۔
اس بار ہم ایک نہیں دو نہیں ،
روبوٹس پر مشتمل پوری فوج تیار کریں گے۔
اس طرح ہماری مسلح افواج اب،،،
تین نہیں چارحصوں پرمشتمل ہو گی ۔۔
بری ، بحری ، فضائیہ اور پارلیمانیہ۔۔
بھوٹان کے نئے آرمی چیف نے،،،،
کور کمانڈرزسے خطاب میں بتایا ۔

Facebook Comments

فاروق احمد
کالم نگار ، پبلشر ، صنعتکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply