مبینہ گستاخ کی گرفتاری

چترال: نماز جمعہ کے بعد مسجد میں مبینہ طور پر گستاخانہ الفاظ کی ادائیگی پر ایک شخص ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا،مشتعل افراد کا تشدد،امام مسجدنے پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق :پختونخوا کے ضلع چترال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک شخص نے مسجد میں موجود لوگو سے بات کرنے لیئے امام مسجد کو دھکا دیا،جبکہ موقع پر موجود عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس شخص نے گستاخانہ الفاظ ادا کیئے۔اسی بات پر ہجوم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا،امام مسجد کے بلانے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجون کو حراست میں لے لیا،مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور مطلوبہ شخص کی حوالگی کا مطالبہ کرتے رہے،تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کیخلاف اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی جب تک کہ اس کی ذہنی صحت کا تعین نہ کر لیا جائے۔

Facebook Comments

اداریہ
مکالمہ ایڈیٹوریل بورڈ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply