دبئی میں نجی کمپنی نے ہوم چیک ان سروس متعارف کرا دی

دبئی کی ایک نجی کمپنی نے مسافروں کو گھر اور ہوٹل سے چیک ان سروس کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافر اپنے گھر اور ہوٹل پر ہی چیک ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور انہیں وہیں بورڈنگ پاس بھی دے دیا جائے گا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

دناتا کی جانب سے ڈبز نامی بیگیج ٹیکنالوجی اینڈ لاجسٹک کمپنی کے ذریعے یہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

ڈبز کی جانب سے 2016 میں پہلی بار دبئی سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے یہ سروس متعارف کرائی گئی تھی یعنی مسافروں کی فلائٹ سے قبل ان کا سامان ان کے گھروں یا ہوٹل سے وصول کیا جاتا اور پرواز کی آمد کے بعد مسافروں کا سامان ان کے گھر یا ہوٹل تک پہنچایا جاتا۔

24 گھنٹے دستیاب رہنے والی سروس کو آن لائن www.dubz.com سے بک کیا جا سکتا ہے۔

ڈویژنل سینئر نائب صدر یو اے ای ایئرپورٹ آپریشنز دناتا اسٹیو ایلن کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے مسافروں کے تجربات کے ذریعے سے دناتا کی سروس میں بہتری پیدا کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبز نت نئے تجربات کے ذریعے مسافروں کی سہولت کے لیے انہیں گھروں اور ہوٹلوں پر چیک ان کی سہولت فراہم کر رہی ہے جس سے نا صرف اُن کا وقت بچے گا بلکہ انہیں ذہنی تسکین بھی ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ دبئی میں کامیابی کے بعد ہم دناتا کی سروس کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے پرامید ہیں۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply