• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لوئر اورکزئی ایجنسی،بارودی سرنگ کا دھماکہ،قبائلی رہنما جاں بحق

لوئر اورکزئی ایجنسی،بارودی سرنگ کا دھماکہ،قبائلی رہنما جاں بحق

فاٹا کی لوئر اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبائلی رہنما اورکزئی ایجنسی سے ہنگو آرہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما ملک شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply