• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغان شہریوں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، جب کہ ملک کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے

افغان شہریوں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، جب کہ ملک کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے

شمالی افغانستان میں طالبان اور عام شہریوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کے شہر شولگرہ میں طالبان اور شہریوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

افغان وائس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان فورسز اور شہریوں کے درمیان تصادم کھیتوں کی کاشت پر ہوا۔

ادھر افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی اور خشک سالی سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تاریخ کا بدترین انسانی بحران قرار دیا جا رہا ہے۔

دہائی کی بدترین خشک سالی کی وجہ سے گندم کی ایک چوتھائی فصل تباہ ہو چکی ہے اور 23 ملین افراد کو سخت سردی میں غذائی قلت کے خطرے کا سامنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

افغانستان کو نہ صرف انسانی بحران کا سامنا ہے بلکہ وہ تبدیلی کے دور سے بھی گزر رہا ہے اور اس سے اس کی نصف آبادی براہ راست متاثر ہو رہی ہے۔ طالبان نے خواتین کو معیشت اور تعلیم سے تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے سخت ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply