عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو تمام سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دے دی۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیےکوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عمرہ کی غرض سے ارض مقدس آنے والے زائرین آمد ورفت کے لیے صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ استعمال کرسکتے تھے لیکن اب عمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ سے آ اور جاسکتے ہیں۔نوٹی فکیشن میں فضائی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے حکم کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

نئے نوٹی فکیشن کے بعد اب دمام، القسیم اور ریاض سمیت سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس سے عمرہ زائرین کو آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply