• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صرف دو انڈے اپنی ٹانگوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور پھر دیکھیں۔۔۔

صرف دو انڈے اپنی ٹانگوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور پھر دیکھیں۔۔۔

جسم کے ہر جوڑ کی اپنی اہمیت ہے لیکن گھٹنے کے جوڑوں کی اہمیت ان سب میں زیادہ ہے۔ کھڑے ہونا ہو، چلنا ہو، بیٹھنا ہو، جھکنا ہو یا بھاگنا، ہر طرح کی حرکت کا انحصار گھٹنوں کے جوڑوں پر ہی ہوتا ہے۔

آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے کی جوڑوں میں سوزش ہوجائے تو انسان کیلئے چلنا پھرنا بھی دوبھر ہوجاتا ہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ گھٹنوں میں معمولی سی تکلیف بھی محسوس ہو تو فوراً اس کے علاج پر توجہ دیں ورنہ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ سنگین ہوتا جاتا ہے۔

گھٹنوں کے مسائل کے لئے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہی بہتر طریقہ ہے لیکن اگر کسی قدرتی نسخے سے فائدہ ہو جائے تو اس سے بہتر کیا ہے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر گٹھنے کے جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے ایک ایسا ہی سادہ نسخہ شائع کیا گیا ہے۔

اس نسخے کی تیاری کے لئے یہ اجزاء درکار یوں گے۔

٭ لچکدار پٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد

٭ نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چمچ

٭ انڈے کی زردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد

زردی میں نمک ڈال کر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر روئی پر لگا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اس کے اوپر پٹی باندھ لیں۔ دو گھنٹے تک یہ پٹی لگی رہنے دیں اور پھر اسے کھول دیں۔ دن میں چار مرتبہ یہی عمل کریں فرق آپ کو خود ہی محسوس ہونا شروع ہوجائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو درد میں کافی کمی لاتا ہے۔ انڈے کی زردی میں معدنیات اور پروٹین وافر مقدرا میں پائی جاتی ہے جو جلد میں جذب ہوکر ہڈی اور عضلات کو طاقت دیتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس قدرتی نسخے کے استعمال سے جلد ہی مثبت نتائج محسوس ہونے لگتے ہیں، تاہم اگر علامات باقی رہیں تو ماہر معالج سے رابطہ کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply