• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرے انکار نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا تھا، شہباز شریف

میرے انکار نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا تھا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے قبل مجھے وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی گئی، اگر میں انکار نہ کرتا تو عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بنتا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018 کے انتخابات سے قبل جنرل باجوہ سے میٹنگ ہوئی تھی، فیض حمید بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

میاں شہباز شریف نے کہا عمران خان نے اپنی حکومت میں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی، تحریک انصاف کی حکومت میں اپوزیشن ارکان کو جیلوں میں بھیجا گیا، کیا عمران حکومت میں رانا ثنا اللہ اور دیگر کارکنان کو جیل نہیں بھیجا گیا؟ آصف زرداری کی بہن کو چاند رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا عمران خان جو محنت اپوزیشن کے خلاف کرتا تھا وہ ملک کیلئے کرتا تو بہت ترقی ہوتی، عمران خان نے دوست ملک سے ملنے والی گھڑی بیچ دی، توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کرائیں۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا آپ قیمت ادا کریں تو قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، نوازشریف چند دنوں یا چند ہفتوں میں وطن واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا مجھے پتہ تھا ملک تقریبا دیوالیہ ہو چکا، عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا وہ پیچھے ہٹ گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، کبھی بیماری اور کبھی بزرگی کا بہانہ کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply