سو لفظ: اعتراض

مجھے اعتراض ہے،
پاکستان میں ناانصافی پر،
قانون کی بالادستی نہ ہونے پر،
عوام کے قانون ہاتھ میں لینے پر،
مجھے اعتراض ہے۔
اداروں کی بے حسی پر،
مجھے اعتراض ہے۔
عدل کی فراہمی نہ ہونے پر،
انصاف کے معیاروں پر،
بے قصوروں کی مجبوری پر،
مجھے اعتراض ہے،
میڈیا کی اظہار آزادی کی حدود پر،
مارننگ شو کی دوڑ میں،
پردے کے معیاروں پر،
مجھے اعتراض ہے۔
بڑھتی مہنگائی پر،
معیشت کی تباہی پر۔
رشوت کے گرم بازار پر!
میں ان اعتراضات کو عدالت عالیہ کے سامنے پیش کرتا ہوں!
جواب دارم۔۔۔
فیصلہ محفوظ ہے!!!!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply