ٹرانس فیٹس موت کا سبب

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ٹرانس فیٹس یا ایڈایبل آئل کے استعمال سے سالانہ پانچ لاکھ افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر بھی زور دیا  کہ ٹرانس فیٹس کا استعمال 2023 تک دنیا سے ختم کرنا ہوگا۔  ادارہ  کے مطابق سنیکس، فرائیڈ فوڈز اور بیک آئٹمز میں استعمال ہونے والے مارجرین، گھی اور ویجیٹیبل فیٹس میں صنعتی لحاظ سے تیار کئے جانے والے ٹرانس فیٹس شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں۔ ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ کھانوں میں ٹرانس فیٹس کے استعمال کو آئندہ 5سالوں میں ختم کیا جائے۔ واضح رہے کہ ٹرانس فیٹ حیوانی یا نباتاتی ذرائع سے حاصل ہونے والی وہ مہلک چکنائی ہے جو انسانی صحت کے لئے سخت مضر ہے اور کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض قلب کا سبب ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply