• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سگریٹ ،کاسمیٹکس مہنگی ، سٹیشنری ، کھاد سستی کرنے کا فیصلہ

سگریٹ ،کاسمیٹکس مہنگی ، سٹیشنری ، کھاد سستی کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں سگریٹ، سیمنٹ اور کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیا مہنگی جبکہ کتابیں کاپیاں و سٹیشنری کا دیگر سامان، کھاد اور پولٹری مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ایل این جی کی درآمد اور سپلائی پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایل این جی پر عائد ویلیو ایڈیشن ٹیکس بھی ختم کیا جارہا ہے، ڈیری و لائیو سٹاک  کو ٹیکس سے چھوٹ دی جارہی ہے جبکہ ڈیری  مصنوعات کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کی شرح بھی کم کی جارہی ہے، آلو کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح بھی صفر کی جارہی ہے۔ کتابوں، کاپیوں، پنسلوں سمیت دیگر سٹیشنری اشیا  پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح بھی صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فرٹیلائزر پر عائد جنرل  سیلز ٹیکس کی شرح بھی کم کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply