ہمارے بغیر حکومت نہیں بن سکے گی، زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکے گی اگر کوئی حکومت بنی بھی تو چل نہیں سکے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں عثمان ملک، عاصم بھٹی اور رانا عرفان احمد خاں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکے گی،  اگر کوئی حکومت بنی بھی تو چل نہیں سکے گی، جس طرح ن لیگ کو سینیٹ نہیں لینے دیا اسی طرح ن لیگ کو حکومت نہیں بنانے دوں گا۔  انہوں نے کہا کہ 2013 میں ہمارے ہاتھ باندھ کر الیکشن میں اتارا گیا تھا،2013 میں ن لیگ کو دھاندلی کی کھلی اجازت تھی مگر اب 2018 میں ایسی صورت نہیں ہے ، مسلم لیگ ن کو اب آٹے دال کا بھائو پتا لگ جائے گا۔  انہوں کہا کہ بلاول بھٹو اور میں پنجاب کے ہر ضلع میں جائیں گے، ایک کام بلاول بھٹو کا ہے اور ایک کام میرا ہے، یہ دونوں کام ہی ضروری ہیں، پیپلز پارٹی نے کسانوں اور سرکاری ملازمین کو جو ریلیف دیا تھا انہیں آج بھی یاد ہے، لیکن ن لیگ نے 5 برس میں ان دونوں طبقات کو کچھ نہیں دیا، الیکشن میں کسان اور غریب سرکاری ملازمین ن لیگ سے انتقام لیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply