چاندی کے زیورات صاف کرنے کا انوکھا نسخہ

 کچن فوائل میں چیزیں رکھ کر روسٹ کی جاتی ہیں یا پھر اسے ٹرے پر سجایا جاتا ہے لیکن آپ المونیم فوائل سے چاندی کے زیورات بھی صاف کرسکتے ہیں،  گرم پانی میں ذرا سا سوڈا ملائیں اور پھر اس فوائل کو چاندی کی چیزیں پالش کرنے کیلئے استعمال کریں، کچن فوائل کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور درخت پر رکھ دیں،پرندے جو آپ کا فروٹ کھانے کیلئے بیٹھتے ہیں وہاں آنا ترک کردیں گے،کپڑوں میں اگربہت زیادہ سلوٹیں ہوں اور استری سے بھی نہ جائیں تو اسے آپ کپڑے پر رکھ کر پھر استری کریں ،ساری سلوٹیں دور ہوجائیں گی،بعض مرتبہ کسی بھی برتن میں رکھی ہوئی چینی سخت ہوجاتی ہے،اسے آپ اگر فوائل میں تہہ کرکے جار میں رکھ دیں تو چینی کبھی بھی سخت نہیں ہوگی، اگر  ڈشیں صاف کرنے کیلئے کپڑا  میسر نہ ہو تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے،

Advertisements
julia rana solicitors london

آپ فوائل کو ایک گیند کی شکل دے لیں اوراس سے اپنی پلیٹیں صاف کریں تو وہ چمک جائیں گی تاہم یہ خیال رہے کہ نان سٹک پلیٹوں اور پتیلیوں پر اسکا استعمال نہ کریں، گھر میں فرنیچر ہٹانا انتہائی مشکل کام ہے لیکن اگر آپ فوائل کا استعمال کریں تو یہ کام آسان ہوجاتا ہے، آپ کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ فرنیچر کے پائے کے نیچے فوائل کا چھوٹا سا ٹکڑا رکھ دیں اب آپ کو فرنیچر گھسیٹنا آسان ہوجائیگاتاہم ایک چیز سے آپ کو خبردار رہنا ہوگا کہ یہ فرنیچر قالین پر رکھا ہو تو ہی اسکے پائے کے نیچے فوائل رکھ کر گھسیٹیں لیکن اگر فرنیچر فرش پر رکھا ہو تو ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے فرش پر لکیریں پڑ سکتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply