آدھی زندگی گنتی کے اعداد پینٹ کرنے والا مصور

پولینڈ کے ایک مصور نے اپنی آدھی زندگی یعنی 46 سال تک روزانہ گنتی کے اعداد پینٹ کر کے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے،رومن اوپلکا نے 1965 میں پہلی مرتبہ گنتی پینٹ کرنے کی ابتدا کی اور پہلا عدد 1 ٹائپ کیا اور ہر روز اس کے آگے کے 400 نمبروں کو مصوری میں ڈھالا، یہاں تک کہ اگست 2011 تک اوپلکا کی موت کے وقت وہ 5,607,249 تک کی گنتی کو مصورانہ رنگ دے چکا تھا رومن نے اس پروجیکٹ کو1965/1-یعنی سال 1965 اور ایک سے لا متناہی انفنٹیٞتک کا نام دیا، اس پروجیکٹ کا خیال انہیں اس وقت آیا جب وہ وارسا کے ایک کیفے میں بیٹھے اپنی بیوی کا انتظار کر رہے تھے،

اس کے اگلے دن وہ ہر روز پابندی سے اپنے اسٹوڈیو جانے لگے اور اعداد کی پینٹنگ بنانے لگے اور یوں مصوری کی تاریخ میں گنتی پینٹ کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا،پہلے رومن نے 195* 135 سینٹی میٹر کینوس میں سیاہ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کیا اور اور باریک برش سے اوپر الٹے ہاتھ پر1 لکھا اور اس کے بعد آگے گنتی پینٹ کرتے رہے، جب وہ سیدھے ہاتھ کے آخری کنارے پہنچے تو ان کی گنتی 35,327 تک پہنچ چکی تھی، رومن نے کہا کہ میرا پورے کام کو ایک شے سمجھنا چاہیے جو نمبر ایک سے لامتناہیت تک پھیلا ہوا ہے، یہ ایک حیات اور ایک شے کو ظاہر کرتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم نہیں رہیں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، اگرچہ گنتی کی کوئی آخری حد نہیں ہوتی لیکن رومن پولکا نے 46 برس کی محنت سے 222 کینوس بھر دیئے اور وہ چاہتے تھے کہ موت سے قبل وہ 7,777,777 تک پہنچ جائیں کیونکہ یہ عدد فلسفیانہ اور مذہبی حیثیت بھی رکھتا ہے، لیکن موت سے قبل وہ 5,607,249 تک ہی پہنچ سکے اور آخری عدد سفید کینوس سے سفید رنگ میں پینٹ کئے گئے تھے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *